اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کی جانب سے اسلام آباد کے اہم تجارتی سیکٹرز 13-G اور 14-G میں واقع کمرشل پلاٹس کا شاندار نیلام عام ا ٓج مورخہ 18 جون 2025 بمقام اورا گرینڈسیکٹر E-11 اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔یہ کمرشل پلاٹس کا شاندار شاندار نیلام عام19 جون 2025تک جاری رہے گا۔ ہاؤسنگ اتھارٹی اس آکشن میں سرمایہ کاروں کو قیمتی تجارتی پلاٹس میں سرمایہ کاری کا سنہری مواقع فراہم کر رہا ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے شفاف اور منصفانہ آکشن کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے تھے۔ تمام دلچسپی رکھنے۔ والے سرمایہ کاروں، ڈویلپرز اور کاروباری اداروں کو شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی گئی تا کہ وہ بہترین تجارتی مقامات میں سرمایہ کاری کے اس نادر موقع سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے آکشن میں پیش کیے جانے والے پلاٹس کی تفصیلات میں سیکٹرG-13/3 بازار نمبر 5 کے چار کمرشل پلاٹس، بازار نمبر 6 کے دو کمرشل پلاٹس سیکٹر-14/3 G بازار نمبر 1 کے پانچ ہیکٹر -14/2 G بازار نمبر 1 کے پانچ کمرشل پلاٹس، 14-G مرکز کے سات کمرشل پلاٹس ہیکٹر -13/4 Gکا مکس یوز اپارٹمنٹ کا ایک پلاٹ پیش کیا جارہا ہے۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کے اس پروجیکٹ میں انویسٹر حضرات خصوصی دلچسپی دکھا رہے ہیں ذرائع سے بات کرتے ہوئے انویسٹر حضرات نے شراکت داری اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور انہوں نے پاکستان کی صلاحیتوں بالخصوص اس کی متحرک آبادی اور اس کی رہائشی ضروریات پر روشنی ڈالی۔