سابق ایم پی اے رہنما پی ٹی ائی چوہدری عدنان قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے پر سینٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر) چودری عدنان قتل کیس میں عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے سینٹر چوہری تنویر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گرفتار ہونے کے بعد بگڑ گئی ہسپتال منتقل پولیس ذرائع کے مطابق اسلام اباد ہائی کورٹ سے چوہدری تنویر سابق ایم پی اے پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس میں پیش ہوئے عدالت میں پیش عدالت نے چوہدری تنویر کی ضمانت کینسل کر دی جس پر پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گرفتار ہونے کے بعد چوہدری تنویر کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم پولیس نے ان کی گرفتاری ڈال دی ہے اور ہاسپٹل میں بھی پولیس کی سپیشل ڈیوٹی لگا دی گئی ہے یاد رہے کہ پی ٹی ائی کے سابق امیدوار ایم این اے سابق ایم پی اے چوہدری عدنان کو قتل کرنے کے الزام میں راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا تھا جس میں چوہدری تنویر نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی منگل کے روز چوہدری تنویر عدالت پیش ہوئے سماعت کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت کینسل کر دی جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے.