نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے سپین کے سفیر جوز انتونیو ڈی اوری کی ملاقات ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سپین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو سراہا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔