ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے وفد کی ملاقات

اسلام آ باد( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کے وفد کی ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی جس میں ڈاکٹر فضل چوہدری صاحب کی ذاتی کاوشوں کے حوالے سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کم از کم اجرت 50000 روپے اور پینشن کو تنخواہوں کے برابر 10فیصد کرنے پر زور دیا گیا ۔ صوبائی حکومتوں کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کے حوالے سے ملازمین میں پائے جانے والے غم و غصے پر تشویش کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایگریمنٹ کے حوالے سے پنجاب کے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ کی بحالی پر وزیراعلی کی جانب سے زبانی وعدوں اور تحریری ایگریمنٹ کے حوالے سے بھی اس بات پر زور دیا کہ فل فور رانا ثنا اللہ صاحب سے وقت لے کر پنجاب گورنمنٹ کو واضح ہدایات جاری کروائی جائیں کیونکہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ کی حکومت ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پنشن اصلاحات رول 17 اے اور ریگولرائزیشن و پرائیویٹائزیشن کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کو جلد مرتب کرنے پر زور دیا گیا چیف کوارڈینیٹر رحمان علی باجوا.

اگیگا پاکستان کے صدر راجہ طاہر محمود جن کا تعلق پنجاب سے ہے اور وفاق کی مختلف یونین کے عہدے داران جس میں عاشق خان صاحب صدر لیبر یونٹی آف آیسکو ، انجم شہزاد گجر جنرل سیکرٹری پاکستان سپورٹس بورڈ یونین، ڈاکٹر مظہر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز ایکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن، وابڈا پیغام یونین سے چوہدری ابرار، سی ڈی اے ایمپلائیز پاشا گروپ کے صدر عامر خان، پوسٹ آفس سے پرویز اختر فیڈرل ایجوکیشن سے شفقت رسول اور اگیگا گلگت بلتستان کے چیئرمین علاؤالدین سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی، طارق فضل چودری صاحب نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ پنجاب گورنمنٹ کے ساتھ انکیشمنٹ اور 30 فیصد ڈسپیرٹی کے معاملے کو اٹھایا جائے گا اور وفد نے رانا ثنا اللہ صاحب کو کہہ کے میٹنگ کے لیے وقت مانگ لیا۔ اگیگا کے وفد نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب کو اگاہ کیا کہ صوبائی ملازمین کو اگر وفاق کی طرز پر مراعات نہیں ملتیں تو اگیگا کے پاس پرامن احتجاج و دھرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچے گا۔

میٹنگ کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپنے ویڈیو پیغام میں چیف کوارڈینیٹر اگیگا رحمان علی باجوہ نے خیبر پختون خواہ کے ملازمین کو آگاہ کیا کہ اگیگا خیبر پختون خواہ کے فیصلہ جات کے مطابق 19 تاریخ کو تمام اضلاح میں جبکہ 23 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے فیصلہ کن دھرنا دیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب کے ملازمین کو آگاہ کیا کہ اگیگا پنجاب کی تمام تنظیموں کا اجلاس 18 جون کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ساتھ ہی اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور اپنے جائز آئینی حقوق کے لیے سروں پر کفن باندھ کے نکلنے کے لئے تیار رہیں انشاءاللہ تمام وفاقی ملازمین بھی اپنے صوبائی ملازمین بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔