اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔اس سے پاک بھارت تنارعات کی بین الاقوامی حیثیت دوبارہ اجاگر ہوئی ہے جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا اس سے پہلے امریکی صدر کی پاکستانی آرمی چیف کی دعوت اور ملاقات کی مثال نہیں، یہ پاک امریکا تعلقات کی 78سال کی تاریخ کاسب سے اہم موڑ ہے۔اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطہ کے معاملات زیر بحث آئےاس سے وطن عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی۔پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کر سکتا ہے اس اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔ پاک بھارت تنارعات کی بین الاقوامی حیثیت دوبارہ اجاگر ہوئی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ معیشت کی بحالی، ہندوستان کی شکست، امریکا کے ساتھ تعلقات آبرومندانہ اور نہایت کامیاب بہتری، یہ سار ی انقلابی تبدیلیاں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تعاون سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین تعلق سے ممکن ہو سکیں۔ اللہ ہم سب کو ذاتی و گروہی مفادات سے بالا ہو کر قوم کی خد مت کرنے کی توفیق دے۔