اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر عام بحث جاری رہی اور مختلف جماعتوں کے اراکین نے بجٹ کے مختلف پہلوئوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ نے قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔
