عدالت نےسنئیر صحافی محسن جمیل بیگ کو غیر قانونی طور پر گرفتاری بابت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی طرف سے جاری کیا گیا سولہ فرروی کا حکمنامہ نامکمل ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دیا

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی کی طرف سے سنئیر صحافی محسن جمیل بیگ کو غیر قانونی طور پر گرفتاری بابت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی طرف سے جاری کیا گیا سولہ فرروی کا حکمنامہ نامکمل ہونے کی بنیاد پر مسترد کر دیا سینئر صحافی محسن جمیل بیگ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ 491 کے مینڈیٹ میں ایک ایف آئی آر میں ملزم کو گرفتار کیا گیا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس جرم میں گرفتاری عمل میں لائی گئی جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت کے سامنے ایف آئی آر پڑھی عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے سیشن جج کا آرڈر کیوں چیلنج کیا اور عدالت کو بتائیں کیا ایف آئی اے نے اسلام آباد پولیس کو مدد کے لیے اطلاع دی تھی جس پر ایڈوکیٹ جنرل عدالت کو بتایا کہ جی ایف آئی اے نے اسلام آباد پولیس کو اطلاع دی تھی عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایس ایچ او نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آپ کس اختیار کے ساتھ آئے ہیں اور کہاں سے آئے ہیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جی ایس ایچ او صاحب ایف آئی اے کے ساتھ گئے تھے جس پر عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او نے بغیر سوچے سمجھے اپنے لوگ بھیج دیے وہ ذمہ دار آدمی ہیں ایس ایچ او نے اس کیس میں مس کنڈکٹ کیا اور وہ اس کا ذمہ دار ہے ایس ایچ او کے علاقے سے باہر سے کوئی گرفتار کرنے آئے تو سب سے پہلے متعلقہ تھانے کو بتانا پڑتا ہے یہ آئینی عدالت ہے ایس ایچ او کی زمہ دار پوزیشن پر ہوتا ہے جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیشن عدالت انڈرپریشر تھی وہاں سارا میڈیا اکٹھا تھا جس پر عدالت نے کہا کہ ایس ایچ او کی حدود میں غیر قانونی کام ہو رہا ہو یا پھر ایس ایچ او کے علاقے میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو اس پر یہ عدالت خاموش نہیں رہ سکتی اس عدالت کو پتہ ہے کہ ہم نے کیا دیکھنا ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر ایڈووکیٹ جنرل مذکورہ درخواست پر کارروائی چاہتے ہیں تو عدالت معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم جاری کرے گی عدالت نے ہدایات جاری کی ایڈیشنل سیشن جج مذکورہ حکم نامے کو چیلنج کرنے بابت اسلام آباد انتظامیہ سے دوبارہ ہدایات لے کر نئی درخواست دائر کریں۔