اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) بی یو پی کی مد میں کروڑوں روپے مالیت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کر نے پر تحقیقات مکمل ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے نے ایوارڈجاری کرنے والے افسران کومعطل (Suspend) کر دیا چاروں افسران سے ریکوری کر نے کے احکامات جاری ، ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے چار سینیئر افسران پر مشتمل ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی اس کمیٹی کا مقصد بی یو پی ایوارڈزکی جانچ پڑتال کرنا تھا۔تاکہ کسی بھی ممکنہ بے ضابطگی تضاد یا غلطی کی نشاندہی کی جا سکے یہ کمیٹی درج ذیل افسران پر مشتمل ہے.
فیض عمر سیال، ڈائریکٹر ایڈمن ، عاصم عامر، ڈائریکٹر ائی ٹی ، صاحبزادہ قاسم نور،ڈپٹی ڈائریکٹر فائنانس، حارث فواد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جی ائی ایس) (GISکمیٹی کے ٹی او آر ((TORsمیں شامل تھا کہ وہ بی یو پی ایوارڈ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے کر بھی وضابت کیوں کی نشاندہی کرے جی ائی ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر شدہ جائیدادوں BUPs کا تجزیہ کرے یہ معلوم کرے کہ معاوضہ واقعی اصل متاثرین کو دیا جا رہا ہے یا غیر قانونی تعمیرات کو فائدہ پہنچایا گیا ہے۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی (FFC)نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کو پیش کر دی ہے۔جس کے نتیجے میں ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے سخت کاروائی کرتے ہوئے مند رجہ ذیل قصور وار افسران و ملازمین کو معطل (Suspend)کر دیا ہے۔ جن میں ڈی سی / LACیاسر قیوم،ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BUP) محمد وقاص،عرفان ڈوگر تحصیلدار اور عبید اسحاق سب انجینیئر شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے منسٹری اف ہاؤسنگ کو یہ رپورٹ ارسال کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان افسران و ملازمین او ر دیگرکے خلاف ای اینڈ ڈی) (E&Dرولز کے مطابق انکوائری کی جائے۔ جن لوگوں کو بی یو پی کی مد میں غیر قانونی طور پر پیمنٹس کی گئی تھیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی کی ہدایات پر ان سے ریکوری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے واضح کیا کہ ہاؤسنگ اتھارٹی اصل مالکان کے حقوق کی محافظ ہے اور ان کا مفاد ہمیشہ مقدم رکھا جائے گا جو افراد بی یو پی) (BUPمعاوضے کے حقیقی حقدار ہیں وہ مطمئن رہیں کہ نہ صرف ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا بلکہ کرپٹ عناصر کے خلاف آئندہ بھی سخت کروائی کی جائے گی۔بی یو پی کے حقیقی حقدار کو معاوضہ یقینی طور پر ملے گا۔یہ فیصلہ ایف جی ای ایچ اے کے احتساب، شفافیت اور قانون پر عمل درامد کے پختہ عزم کا عملی مظاہرہ ہے تاکہ ہر شہری کو انصاف فراہم کیا جا سکے اور کسی کی حد تک تلفی نہ ہو۔ مستقبل میں بی یو پی) (BUP ایواڈز کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔
کروڑوں روپے مالیت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کر نے پر تحقیقات مکمل ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے نے ایوارڈجاری کرنے والے افسران کومعطل (Suspend) کر دیا چاروں افسران سے ریکوری کر نے کے احکامات