اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا پارلیمانی فورم برائے آبادی سے کلیدی خطاب میں موضوع “اتفاقِ رائے سے عمل کی جانب: پائیدار آبادی کے لیے پارلیمانی تعاون کا فروغ”ڈاکٹر مصدق ملک کا آبادی اور وسائل کے باہمی توازن کی اہمیت پر زور وسائل کے مؤثر استعمال اور انسانی ترقی کے فروغ قومی ترجیح قرار دیا .ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ترقیاتی اشاریوں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں گفتگو میں وفاقی وزیر نے صحت، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسے شعبوں میں دیرپا بہتری کی ضرورت کو اجاگر کیا خواتین کی قیادت میں سبز منصوبوں اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے سپورٹ پر کام جاری”گرین یونیورسٹی” کے قیام کے منصوبے کا تذکرہ, تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کا مرکز ہوگا ترقیاتی حکمتِ عملیوں کو عملی اقدام میں بدلنے کے عزم کا اظہار موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا .
