شہید میجر سید معیز عباس ،لانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ محسن نقوی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا جنوبی وزیرستان کے علاقےمیں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت شہید میجر سید معیز عباس اورلانس نائیک جبران اللہ نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ قوم کے ہیرو ہیں قوم شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 11 خوارجیوں کو جہنم واصل کیا شہداء نے جان دے کر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ شہید میجرسید معیزعباس اور لانس نائیک جبران اللہ جیسے بہادر سپوت قوم کافخر ہیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شہید میجر سید معیز عباس اور لانس نائیک جبران اللہ کے خاندانوں سےدلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار
ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔