پاکستان کو موسمیاتی فنڈنگ میں عالمی برابری اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے.ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دی ، بریفنگ میں ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا پاکستان نے اپنی عالمی ذمہ داریوں سے 37 فیصد کم کاربن خارج کیا ہے باوجود کم اخراج کے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ7 بڑے ممالک 70٪ کاربن خارج کرتے ہیں، 85٪ گرین فنانسنگ بھی انہی کو مل رہی ہے پاکستان کے دو ہمسایہ ممالک دنیا کے بڑے کاربن اخراج کنندگان میں شامل .

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی فنڈنگ میں عالمی برابری اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے وزارت جاری منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دے گی وزارت نوجوان ماحولیاتی کاروباری افراد کو عالمی سرمایہ کاروں سے جوڑنے میں معاونت فراہم کرے گی پاکستان کی نوجوان نسل کو گرین معیشت کا علمبردار بنانے کا عزم ہے.