اسلام آباد(سی این پی)ماڈل کلکٹریٹ کسٹم اسلام آباد میں من پسندافراد کولانے کیلئے چیف کلکٹراسلام آباد نے تبادلے کردیئے نیا کلکٹر ساقب شیخ تعینات۔ڈرائی پورٹس پرکلیئرنس بندحکومت کوٹیکس کی مد میں آمدن بند ہونے سے بڑا نقصان، ۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر اسلام آباداصغرخان نے بطورچیف کلکٹرچارج سنبھالتے ہی کلکٹرکسٹم اسلام آبادمیں درجنوں کسٹم افسران کے تبادلے کردیئے جبکہ 13دنوں میں ڈرائی پورٹ اسلام آبادجہاں سے وفاقی حکومت کوٹیکس کی مدلاکھوں روپے کانقصان روزانہ کی بنیادپرہورہاہے جس پرکلیئرنس ایجنٹس نے چیف کلکٹرکے خلاف احتجاج کافیصلہ کیاہے13دنوں سے کام بندہونے سے ایک طرف حکومت کولاکھوں روپے مالیت کاٹیکس کی مدمیں نقصان ہورہاہے دوسری جانب یہ نقصان بھی ہے کہ کنٹینرزکاکرایہ زیادہ ہورہاہے
ذرائع کاکہناہے چیف کلکٹر اسلام آبادنے اپنی کسٹم انٹیلی جنس کی تعیناتی کے دوران بھی اپنے ہمراہ چندکسٹم افسران ساتھ لائے جن پران کامشتبہ طورپراعتمادتھا اورآتے ہی انہوں نے کلکٹریٹ آف کسٹم کے شعبہ اینٹی سمگلنگ کی سالانہ کارکردگی پرسوالیہ نشان اٹھادیا ذرائع کاکہناہے کہ اینٹی سمگلنگ سکواڈکارسیل نے 21جولائی سے 22مارچ تک مختلف سیاسی اورحساس محکموں کے افراد سے مجموعی طو رپر117گاڑیاں پکڑیں تھیں جن کی مالیت 618.65ملین بتائی جاتی ہےذرائع کاکہناہے کہ ان بڑی بڑی گاڑیوں میں ایک گاڑی چیف کلکٹرکے زیراستعمال بھی ہے لیکن اپنے کسٹم افسران کی تعیناتی کیلئے انہوں نے پروٹینومیں تعینات تمام افسران کوتبدیل کردیاتھا جس کے باعث اسلام آبادکلکٹریٹ کے کسٹم میں تعینات افسران میں شدیدبے چینی پھیل گئی ہے۔اس حوالے سے چیف کلکٹرکسٹم اصغرخان سے ان کاموقف جاننے کیلئے ان کے موبائل پرایس ایم ایس اوروائس نوٹ بھی بھیجا گیاتاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔ذرائع کاکہناہے کہ اسلام آباد ڈرائی پورٹ پرکام بندہونے سے کلیئرنس ایجنٹوں میں بھی بے چینی ہے مذکورہ صورتحال وفاقی وزیرخزانہ کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔