اسلام آ با د(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت پی این ایس سی کے بزنس پلان پر اہم اجلاس پی این ایس سی کو جدید، خود کفیل اور عالمی معیار کا ادارہ بنانے پر غور .وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ
آئندہ تین سال میں مال بردار جہازوں کی تعداد 34 تک بڑھانے کا منصوبہ ھےشپنگ بیڑے میں توسیع سے 700 ملین ڈالر کی مال برداری لاگت کی بچت متوقع ھے پی این ایس سی ملکی معیشت اور قومی اقتصادی سلامتی کا کلیدی ستون ہے جہاز سازی کی صنعت ترقی کرے تو روزگار کے مذید مواقع پیدا ہو سکتے ہیں کاربن اخراج میں کمی اور آبی ماحول کی حفاظت کے لیے عالمی قوانین اپنائے جائیں گے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جائے گے جدید ٹیکنالوجی اور ای- لاجسٹکس نظام پی این ایس سی میں متعارف ہوگا شفافیت اور کارکردگی کے لیے پی این ایس سی میں اصلاحات لائی جائیں گی.
انہوں نے کہا کہ سنگل ونڈو آپریشن اور جہازوں کی نگرانی کے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا میری ٹائم خودمختاری اور تجارتی آزادی کے وژن پر تیزی سے کام جاری ھے پی این ایس سی پاکستان کو ایک مضبوط بحری مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے قومی معیشت کی مضبوطی میں پی این ایس سی کا وژن کلیدی حیثیت رکھتا ہے جدید شپنگ پالیسیوں سے عالمی سطح پر پاکستان کا بحری وقار بلند ہوگا جہازرانی شعبے میں ترقی، قومی سلامتی اور تجارتی خود کفالت کی ضمانت ہے.