ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا کریک ڈاؤن یونائیٹڈ موٹرسائیکل کا ریٹ نہ لکھنے پر 250 کے قریب موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع

اسلا م آباد ( سپیشل رپورٹر)ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا کریک ڈاؤن یونائیٹڈ موٹرسائیکل کا ریٹ نہ لکھنے پر 250 کے قریب ٹرک میں لاہور سے لائے جانے والے موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی، ذرائع کے مطابق ریجنل ٹیکس آفس اسلام ااباد کے ایس او ایس سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد اور کشمیر لائے جانے والے دوٹرکوں میں لوڈ موٹر سائیکل جن کی تعداد 250 کے قریب بتائی جاتی ہے قبضہ میں لے لیے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر قیمت نصب کی جائے جس طرح انجن نمبر اور چیسز نمبر لکھے جاتے ہیں موٹر سائیکل کی قیمت بھی اسی طرح اویزاں کی جائے جبکہ موٹر سائیکل بنانے والی یونائٹڈ کمپنی نے صرف کاغذ پر ریٹ لکھا ہوا تھا جس پر ایس او ایس سکواڈ نے قانونی کاروائی شروع کرتے ہوئے موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیے۔