وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت پی این ایس سی کے بزنس پلان پر اجلاس

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت پی این ایس سی کے بزنس پلان پر اجلاس پی این ایس سی کو جدید، خود کفیل اور عالمی معیار کا ادارہ بنانے پر غور.وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ
مذید 24 جہاز پی این ایس سی کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے پاکستانی فریٹ مارکیٹ میں پی این ایس سی کا حصہ 52 فیصد تک بڑھائیں گے پاکستان کی بحری معیشت ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہے سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت کو فروغ دیا جائے گا پی این ایس سی میں شفافیت، بہتر کارکردگی اور اصلاحات لائی جائیں گی عالمی ماحول دوست قوانین کے مطابق کاربن اخراج میں کمی کی جائے گی
جہاز سازی کی صنعت سے روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ ممکن ہے.

انہوں نے سنگل ونڈو آپریشن اور جہازوں کی نگرانی کا نظام جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے پی این ایس سی پاکستان کو ایک مضبوط اور علاقائی بحری مرکز بنائے گی۔