اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ اور ٹرین کے ذریعے لاہور روانگی وفاقی وزیر صفائی کی صورتحال سے مطمئن انفارمیشن ڈیسک کی ورکنگ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جدید ٹک شاپس کے کام کا معائنہ کیا گیا، اور جلد کام ختم کرنے کی ہدایت دی.وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کو عوامی امنگوں کے مطابق بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گےمحمد حنیف عباسی کا عملے کو مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیے ریلوے کو جدید اور عوام دوست ادارہ بنانے ہےجب تک میں خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات کو نہیں سمجھ سکتا ریلوے کی بہتری کے لیے زمینی حقائق سے آگاہی ضروری ہےحنیف عباسی نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی اور لاہور جانے والی ٹرین میں عام مسافر کی طرح سفر کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق جانے بغیر پالیسی مؤثر نہیں ہو سکتی راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنے جائیں گے عوامی سفری سہولتوں میں بہتری میری اولین ترجیح ہے جب عوام کے ساتھ سفر کریں گے، تب ہی اصل تصویر واضح ہو گی عوامی خدمت کے لیے دفاتر سے نکل کر فیلڈ میں جانے کا وقت آ گیا ہے ریلوے کو کرپشن سے پاک اور کارکردگی کا مثالی ادارہ بنائیں گےعہدے نہیں، عوام کی خدمت اصل مقصد ہے.