گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وفد کی ملاقات ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوات سانحہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے پی ٹی آئی کے بارہ سالہ اقتدار نےخیبر پختونخوا کے انتظامی ڈھانچے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے یہ صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے اگر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چاہتی تو آدھے گھنٹے میں ہیلی کاپٹر آسکتا تھامگر ان کی ترجیحات عوام کے جان و مال کا تحفظ نہیں بلکہ لوٹ مار ہے صوبے کے عوام نااہل حکومت کیخلاف سڑکوں پر ہیں.

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے کیلئے آواز بلند کیا صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر طرح کا تعاون کریں گے صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام آباد نے ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور صحافیوں کو درپیش مسائل سے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کیا .