لاہور( سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کمپلیکس لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قرۃ العین سید نے انہیں ادارے کے دس مرکزی مراکز میں جاری تحقیق و ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے ڈسپلے ہال کا دورہ کیا جہاں دواسازی، خوراک، کیمیکل، بائیوٹیکنالوجی، لیبارٹری آلات اور توانائی بچانے والے گھریلو آلات سمیت مختلف شعبوں میں تیار کردہ مقامی ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی۔
بعد ازاں انہوں نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سپورٹ سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں “پیٹنٹ وال” کے ذریعے پی سی ایس آئی آر کی رجسٹرڈ ایجادات سے آگاہ کیا گیا اور صنعت کے ساتھ علم کی منتقلی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ دورے کا اہم پہلو پی سی ایس آئی آر کی انڈسٹریل ہیمپ سے تیار کردہ مصنوعات کے حوالے سے وفاقی وزیر کی تعریف تھی۔
ان مصنوعات میں خوراک، کاسمیٹکس، ادویات، اور ماحول دوست تعمیراتی مواد شامل ہیں، جو معیار، حفاظت، اور پائیداری کے اعلیٰ اصولوں پر پورا اترتی ہیں۔ وفاقی وزیر نے تحقیق پر مبنی صنعتوں کی سرکاری سرپرستی اور انڈسٹریل ہیمپ کی صنعت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان کے مطابق انڈسٹریل ہیمپ پر مبنی مصنوعات کی تیاری کے لائسنس کے اجراء سے قومی سطح پر خاطر خواہ فوائد حاصل