اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنے ہر دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی پالیسی کے تحت 120 دن کے لیے موبائل ڈیوائسز کی ایف بی آر ٹیکس فری رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے۔
بدھ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے اس سہولت کی فراہمی مفت اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے کر رہا ہے جو DIRBS پورٹل https://dirbs.pta.gov.pk/drs پر دستیاب ہے۔
اس اقدام کا مقصد پاکستان میں مختصر قیام کے دوران بلاتعطل موبائل کنیکٹیویٹی کی سہولت کی عملی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو پی ٹی اے کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ تمام زائرین کے لیے ڈیجیٹل رسائی کو آسان اور موثر بنائے۔