اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک و قوم کے سخت دشمن ہیں، پاکستان کا ہر فرد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔
بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی، تحصیلدار اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر گہرا افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے سخت دشمن ہیں، دہشت گرد ملک میں امن و سکون نہیں چاہتے، پاکستان کا ہر فرد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا گو ہوں۔