یوم عاشور پر حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:ایوب مریانی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایوب مرجانی نے دس محرم یوم عاشور کے موقع اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،واقعہ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا چاہیے اور باطل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایثار، قربانی اور اتحاد کا مظاہرہ ضروری ہے۔ امام حسینؓ کی قربانی ہمیں معاشرے کی بھلائی اور انسانیت کی بہتری کے لیے ذاتی مفادات کو قربان کرنے کا سبق دیتی ہے۔

صدر ایوب مریانی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی زندگی سے یہ درس ملتا ہے کہ حق کے راستے میں آنے والی ہر مشکل کا سامنا بہادری اور استقامت سے کرنا چاہیے، اور ضرورت پڑنے پر اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی ثابت قدمی اور عزم کا درس دیا جاتا ہے، جس سے ہمیں موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ یوم عاشور ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے، حق کا ساتھ دینے، اور اسلام کے اعلیٰ اقدار کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا درس بھی دیتا ہے