ملک بھر میں زکٰوة کٹوتی کی وجہ سے آج تمام بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق حکومت نے رواں ہجری سال زکٰوۃ کا نصاب 88927 روپے مقرر کیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق سیونگ، نفع نقصان اور دیگر منافع دینے والے کھاتوں سے آج زکوٰۃ کٹوتی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق نصاب سے کم رقم والے کھاتوں سے زکٰوۃ کی کٹوتی نہیں ہوگی تاہم بینک آج عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔