اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ریجنل بلڈ سنٹرز کو فعال کرنے کیلئے تمام تر وسائل اور ضروری اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل بلڈ سنٹر اور آئسولیشن ہسپتال اینڈ انفیکشیس ٹریٹمنٹ سنٹر (آئی ایچ آئی ٹی سی )ہسپتال کا دورہ کرنے کے دوران کیا ۔
وزیر صحت مصطفی کمال نے ریجنل بلڈ سنٹر اور آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ریجنل بلڈ سنٹر اور آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال کو فنکشنل کرنے کیلئے جامع پلان پیش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل بلڈ سنٹر کو فعال کر کے محفوظ خون کی سپلائی کو یقینی بنائیں ، آئی ایچ آئی ٹی سی ہسپتال 270 بیڈز پر مشتمل ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو فعال کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔