پاکستان کا کلائو لاک آپریشن زون میں ترکیہ کے 12 فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان نے کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے ترکیہ کے 12 فوجیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ جان کر بہت دکھ ہوا ہے کہ کلائو لاک آپریشن زون میں سرچ مشن کے دوران میتھین گیس سے 12 ترک فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

بیان میں شہداء کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔