حکومت چینی ریٹ کنٹرول کر نے میں نا کام چینی درآمد کا حتمی فیصلہ رانا تنویر، سیکرٹری نے شوگر ما فیاسے مبینہ ساز باز سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )و فاقی حکومت چینی کا ریٹ کنٹرول کر نے میں نا کاموفاقی وزیر رانا تنویر، سیکرٹری صنعت و پیداوار نے شوگر ما فیاسے مبینہ ساز باز سے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی۔ دعوی کیا کہ ملک میں چینی کی کمی واقع نہیں ہوگی ، اب و فاقی حکومت نےچینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے:وزارت غذائی تحفظ وفاقی کابینہ نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی درآمد حکومتی شعبے کے ذریعے کی جائے گی،چینی کی درآمد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور فوری عمل درآمد شروع کیا جا رہا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا، چینی درآمد کا طریقہ ماضی سے مختلف اور بہتر حکمت عملی کی نمائندگی کرتا ہے، ماضی میں اکثر چینی کی مصنوعی قلت پیدا کر کے سبسڈی پر انحصار کیا جاتا تھا۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اُس وقت کیا تھا جب چینی وافر مقدار میں دستیاب تھی، اب چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے چینی درآمد کی جارہی ہے۔چینی کی بڑھتی قیمتدوسری جانب کراچی میں ہول سیلز میں چینی کا بھاؤ 179 روپے فی کلو ہے اور عاشورہ کے بعد ہول سیلز میں چینی کی فی کلو قیمت 3 روپے بڑھی ہے۔کراچی میں ہول سیلز میں چینی کا بھاؤ 15 مئی سے تاحال 13 روپے فی کلو بڑھ چکا ہے اور ریٹیل بازار میں چینی 190 روپے سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے۔کراچی میں 15 مئی کو ریٹیل سطح پر چینی 170 روپے میں فروخت ہورہی تھی اور اب ریٹیل میں چینی کا بھاؤ 20 سے 30 روپے فی کلو بڑھ چکا ہے۔

یاد رہے کہ ،نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ ر مضان میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی قائم کی تھی .کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا اورکہا گیا کہ چینی کے ریٹس کو مستحکم رکھا جائیگا،ذرائع کا کہنا ہے کہ دسمبر2024سےفروری2025میں58ارب52کروڑ روپے کی 4لاکھ 4ہزار246ٹن چینی برآمد ہوئی،دستاویز اسی مدت میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت23 روپے 46 پیسے فی کلو بڑھ گئی،دستاویز کے مطابق نومبر2024 میں چینی کی اوسط قیمت 131 روپے61 پیسے فی کلو تھی،دستاویز فروری2025 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 155روپے07 پیسےکلوہوگئی ، دسمبر2024میں40ارب56 کروڑ50 لاکھ روپےکی2 لاکھ 79ہزار273 ٹن چینی برآمد ہوئی،دسمبر2024 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں3روپے23 پیسےفی کلو اضافہ ہوا،جبکہ جنوری2025 میں17ارب93 کروڑ روپے کی ایک لاکھ 24 ہزار 793 ٹن چینی برآمد ہوئی جبکہ جنوری2025 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں8 روپے35 پیسےفی کلو اضافہ ہوا، فروری2025 میں ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی180 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی.