وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی سی ای او ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک جہانزیب خان سے ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی سی ای او ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک جہانزیب خان سے اہم ملاقات ، ملاقات میں وزیرِاعظم شہباز شریف کے وژن برائے کیش لیس معیشت کی مکمل حمایت کی .وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کو کیش لیس معیشت بنانا وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا فروغ جدید معیشت کی ضرورت ہے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک ڈیجیٹل معیشت میں ایک رہنما ادارہ ہے
ہم سب کے لیے مواقع پیدا کر کے ایک انکلیوسو سوسائٹی کی تشکیل چاہتے ہیں ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ مواقع کا جائزہ لیا گیااسمارٹ اسلام آباد منصوبے میں شراکت داری پر مثبت گفتگو ہوئی.

سی ای او ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک جہانزیب خان نے کہا کہ وزارتِ آئی ٹی کا ڈیجیٹل وژن قابلِ تحسین ہےایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ریٹیل بینک اور مالیاتی خدمات کی سب سے بڑی ایپ ہے, یہ ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے .