مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن کے غیر قانونی شکار کے حالیہ واقعے کا سختی سے نوٹس .ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہرن کے غیر قانونی شکار کے حالیہ واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے واقعے کی تحقیقات پہلے ہی جاری ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے اور تفتیش قانون کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے درخواست دی ہے، جو ان کا آئینی حق ہے۔ تاہم، وزارت اور معزز وفاقی وزیر اس بات پر مکمل طور پر کاربند ہیں کہ تحقیقات شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں مکمل کی جائیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے کے مرتکب تمام افراد کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے۔

وزارت جنگلی حیات کے تحفظ، جانوروں پر ظلم کی روک تھام اور تمام محفوظ علاقوں میں تحفظ کے قوانین کے سختی سے نفاذ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے.