وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی سرڑھاکہ، بلوچستان حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی سرڑھاکہ، بلوچستان حملے کی شدید مذمت کی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ سرڑھاکہ، بلوچستان میں بسوں سے مسافروں کو اتار کر 9 بے گناہ افراد کا قتل انسانیت سوز سانحہ ہے فتنتہ الہندستان کے دہشتگردوں نے شناخت کے بعد صرف پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو نشانہ بنایا یہ بزدلانہ اور متعصبانہ حملہ قومی یکجہتی پر گہرا وار ہے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کے دکھ پر دل اشکبار ہے .

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لیے دعائے مغفرت، رب کریم اُن کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے فتنتہ الہندستان کے دہشتگرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں قاتل عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا .