اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسمو دود، رانا شمیم اور دیگر عدالت پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایاکہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے، عدالت نے رانا شمیم سے استفسار کیاکہ کیا آپ نے بیان حلفی جمع کروادیاہے؟، جس پر رانا شمیم نے بتایاکہ آج بیان حلفی جمع کروا رہے ہیں، اس پر عدالت نے کہاکہ آپ بیان حلفی کی کاپی ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی فراہم کریں، عدالت نے سماعت26 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">