نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے اتوار کو ازبکستان-افغانستان-پاکستان (یو اے پی) ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ، ترجمان دفتر خارجی کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر دوبارہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔