اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری کی نیب ریفرنسز سے بریت کے خلاف اپیلوں میں نیب پراسیکیوٹر کا تقرر نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز اے آر وائی گولڈ اور ارسس ٹریکٹرز ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت کے دوران نیب کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلوں میں پراسیکیوٹر کا تقرر نہیں ہوا، پراسیکیوٹر مقرر کرنے کے لئے ہیڈ کوارٹر کو لکھا ہوا ہے،عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم تعیناتی کے باعث اپیلوں پر سماعت 16 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">