اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )وفاقی دارالحکومت میںتجزیہ کار نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے سٹریٹیجک پلاننگ سیل میں سینیئر پالیسی سپیشلسٹ فہیم سردار قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان سے وفاقی پولیس آلہ قتل سمیت یگر شواہد اکٹھے کر لیے ملزمان کو 15 جولائی کو عدالت نے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر تحقیقات کے لیے تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تفتیشی ٹیم نے عدالت سے دو ملزمان جن میں عابد مسیح اور تنویر الیاس کو گرفتار کر کے ان کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ لیا تھا پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی عدالت میں پیش کیا ابتدائی طور پر پولیس نے ریمانڈ لے کر ملزم کو نو جولائی کو عدالت پیش کیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا اغاز جاری رکھا نو جولائی کی پیشی کے بعد پولیس نے عدالت سے مزید ریمانڈ مانگا جس کے بعد پولیس ذرائع نے انکشاف کیا کہ نے دوران تفتیش ملزم سے الہ قتل بر آمد کر لیا.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے ابھی تفتیش جاری ہے واضح رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور ائی جی اسلام اباد میں پریس کانفرنس کر کے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے اگاہ کیا تھا، فہیم سردار قتل کیس میں آئی جی اسلام آباد نے تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس میں ایس ایس پی اپریشن اور ایس پی انویسٹیگیشن شامل ہیں جبکہ کیس کی تفتیش سب انسپکٹر محمد علی کر رہے ہیں ، ملزمان نے پالیسی سپیشلسٹ فہیم سردار کو ان کے گھر میں قتل کر کے فرار ہو گئے تھے پولیس نے دونوں ملزمان کو گر فتار کر کے تفتیش شروع کر رکھی ہے دونوں ملزمان کو 15 جولائی کو عدالت نے پیش کیا جائے گا۔