اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قازقستان کے ہم منصب مورات نورتیو سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ میری قازقستان کے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ مورات نورتیو کے ساتھ بات چیت ہوئی، ہم نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو وسعت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا.
