اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان سے برطانیہ جانے والے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سسٹم کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد آج سے فزیکل ویزا اسٹیکر کی ضرورت ختم کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت، ای ویزا آن لائن امیگریشن اسٹیٹس کا ثبوت ہوگا، جسے برطانیہ کا سفر کرنے والے افراد یو کے ویزا اینڈ امیگریشن (UKVI) کے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کر کے دیکھ سکیں گے۔
ترجمان کے مطابق، برطانیہ جانے والے پاکستانی طلبا کو اب پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر لگوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ای ویزا دراصل امیگریشن کی اجازت اور اس سے منسلک شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوتا ہے، جو مسافروں کو برطانیہ میں داخلے کے وقت سہولت فراہم کرے گا ، برطانوی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ویزا پراسیسنگ کو تیز، محفوظ اور مؤثر بنانا ہے۔
