تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا قیام محمود اچکزئی چیئرمین، آئین و جمہوریت کے تحفظ کیلئے جدوجہد کا اعلان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا،تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے چیئرمین محمود اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور اختر مینگل وائس چیئرمین اسد قیصر سیکریٹری جنرل، صاحبزادہ حامد رضا سیکریٹری اطلاعات، اخونزادہ حسین یوسف زئی ترجمان ہوں گے،یہ تحریک آئین کی بالادستی، عدلیہ و جمہوریت کے تحفظ کی جدوجہد کرے گی،اس بات کا اعلان محمود خان اچکزئی ،سلمان اکرم راجہ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،مصطفیٰ نواز کھوکھر و دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا.

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آج ایک عام انسان ایک وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے,47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،تاجر اور کسان رل گئے ہیںعدلیہ کو مفلوج کردیا گیا ہے،ان حالات میں سیاسی جماعتوں کی خاموشی بہت تشویشناک ہے،لوگ اب قیامت سے بہت آگے نکل آئے ہیں، حالات خراب ہیںان حالات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے طے کیا کہ اب کم چپ نہیں بیٹھیں گے،موجودہ حکومت لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اور مینڈیٹ چوری کرکےبنائی گئی ہے،ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ایک وزیر نے تسلیم کیا کہ یہ ہائبرڈ نظام ہے،ہمیں پاکستان کی ترقی و استحکام عزیز ہے،اس ضمن میںجو احتجاج ہوگا تحریک تحفظ آئین پاکستان اس کا ساتھ دے گی،ہم تاجروں کے ساتھ ہیں، ہم کسی سے نفرت نہیں کرتے، بین الاقوامی حالات بھی خراب ہیں، پاکستان کو اہم فیصلے لینے ہوں گے،ہماری پارلیمنٹ ایک قرارداد پاس کرکے نیتن یاہو کو جنگی مجرم اور قاتل ڈکلیئر کرے،نیتن یاہو کو دنیا کے سامنے بین الاقوامی عدالت میں بے نقاب کیا جائے،شہباز شریف اور اس کے ساتھی بہت دریا دل آدمی ہیں جنہوں نے ہزاروں فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کا ساتھ دینے والے امریکی صدر کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا,26 ویں ترمیم جن حالات میں پاس کوئی وہ سب کو پتہ ہےایک پارٹی سے اس کا انتخابی نشان چھینا گیا زیادتی کی گئی .

اس کا مداوا بھی نہیں کیا جارہا ہےایک پارٹی سے چھینی ہوئی نشستیں باقی پارٹیوں میں بانٹیں جارہی ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماءسلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 77 سال سے گرداب میں پھنسا ہوا ہے،کہا جاتا ہے کہ انتخابات ہمیشہ دھاندلی زدہ ہوتے ہیں تو اسے بھی تسلیم کریں اور آگے بڑھیںپاکستان کے نوجوان اور ہم پاکستان کی اس تاریک تاریخ کو نہیں مانتے،ہم میڈیٹ کے ڈاکے پر اب خاموش نہیں بیٹھیں گے،ہم اس تاریخ کو بدلیں گے،پاکستان کے نوجوان کا شعور ٹھاٹھیں مار رہا ہے، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بلوچستان میں گیس نکلی مگر مقامی لوگوں نہیں نہ ملی،عوام کا بھروسہ اس نظام کے اوپر ختم ہوچکا مسنگ پرسنز کو عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے،پاکستان کو آئین کی سپرم میسی ہی بچا سکتی ہےبجٹ بنانے والوں کو قوم کی پرواہ ہی نہیں اس بجٹ سے مہنگائی اور غربت بڑھے گی،ملک پاکستان کے عوام کا ہےعوام اس نظام پر بھروسہ نہیں کرتے حکمران غیر آئینی طریقے سے کرسی پر بیٹھے ہیں حکمرانوں نے عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا ہےہم عوام کے سنگ یہ جنگ لڑیں گے۔