اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے وزیر اطلاعات و نشریات حکومت آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، ملاقات میں رکن پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف صوبہ پنجاب ملک افتخار احمد نے بھی شرکت کی وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کامیاب حج مشن 2025 پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو مبارکباد پیش کی پارلیمانی سیکرٹری ملک افتخار احمد نے سردار محمد یوسف کی بطور وفاقی وزیر مذہبی امور مثالی کارکردگی کو سراہا اور حج مشن کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سردار محمد یوسف کے بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پیر محمد مظہر سعید شاہ، ملک افتخار احمد اور آنے والے وفد کا شکریہ ادا کیا .
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کے تعاون سے حج مشن 2025 کامیابی سے مکمل ہوا حجاج کرام کو اللہ کے مہمان سمجھ کر خدمت کی، اسی جذبے سے حج مشن سرانجام دیا وزارت مذہبی امور کو سعودی عرب کی جانب سے حج مشن 2025 میں شامل تمام ممالک میں سے بہترین و منظم انتظامات کرنے پر ایوارڈ دیا گیا یہ ایوارڈ حکومت پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے وزارت مذہبی امور تمام صوبوں اور آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کے فروغ پر کام کرنے پر تیار ہے علماء کرام، مشائخ، مذہبی اسکالرز، اور منبر و محراب کا ملکی اصلاح و ترقی میں کلیدی کردار ہے.
بعد ازا ں پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سردار محمد یوسف کو آزاد کشمیر کے سرکاری دورے کی باضابطہ دعوت دی سردار محمد یوسف نے دورے کی دعوت قبول کر لی، کہا: جلد آزاد کشمیر کا دورہ کروں گا حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر مذہبی و مسلکی ہم آہنگی اور دیگر شعبوں میں کام کریں گے وفد میں، مولانا فضل الرحمان خلیل، مفتی جمیل الرحمان فاروقی (ایم ڈی صفہ سویٹ ہوم)، حافظ بشارت احمد (ممبر بورڈ آف گورننگ، فیڈرل ایجوکیشن بورڈ)، سردار زاہد منان (پبلک ریلیشن آفیسر، مظفر آباد ٹائیگر) شامل تھے وفد نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو حالیہ حج مشن کی شاندار کامیابی اور سعودی و پاکستانی حکومتوں کی جانب سے ایوارڈز ملنے پر مبارکباد پیش کی .