اسلام آباد ایئرپورٹ امیگریشن کرپشن میں ملوث ایف ائی اے کے 60 افسران کے خلاف کاروائی 20 فارغ

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرپشن‘ بدانتظامی سمیت دیگر الزامات پر ایف آئی اے امیگریشن میں تعینات افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے 60 افسران و اہلکارون کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20 کو نوکری سے فارغ اور سزا کے تحت انہیں اے ایس آئی سے ہیڈ کانسٹیبل‘ ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل اور دیگر کو فارغ کردیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اسلام آباد ایئرپورٹ امیگریشن پر تعینات افسران‘ اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہورہی تھیں جن پر ڈائریکٹر شہزاد ندیم بخاری نے ان ہیں شوکاز نوٹس جاری کردیئے تحقیقات کے مطابق امیگریشن ایف آئی اے ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں اے ایس آئی سے ہیڈ کانسٹیبل بن ادیا گیا .

ان میں سفیر‘ عمران شیخ‘ سدرہ کلثوم‘ محمد شہزاد ہیڈ کانسٹیبل سے کانسٹیبل قلب عباس‘ اعجاز ہیڈ کانسٹیبل حسن شعبان کو ہیڈ کانسٹیبل زین اصغر کو کانسٹیبل‘ عالم زیب ‘ شکیل اسلام کی سروس ضبط کرتے ہوئے کانسٹیبل بنادیا ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کرپشن بدعنوانی سمیت دیگر انتظامی الزامات پر جن کو نوکری سے فارغ کردیا ان میں محمد شہزاد اے ایس آئی‘ صداقت علی‘ اعظم خان‘ مبشر کاظمی‘ عادل محمو دقریشی‘ محمد سفیر‘ اعجاز احمد تھیم‘ نوابزادہ جبار حیدر شامل ہیں جبکہ ہیڈ کانسٹیبل میں طاہر سفیر‘ رضوان علی خان‘ قلب عباس‘ بلال احمد بگٹی‘ عرفان نیازی‘ شہزاد سندھو‘ راجہ مدثر‘ نسیم نواز‘ طاہر محمود‘ فیض الحسن‘ وقار علی‘ وسیم ارشد‘ عالم زیب‘ نعیم شہزاد‘ عامر ظہور‘ جواد احمد خان‘ ارسلان ریاض‘ شیر دل‘ شکیل سلام‘ فہیم شہزاد ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سزائیں دیتے ہوئے جن کی تنزلی کی ان میں اے ایس آئی سفیر احمد‘ عمران شیخ‘ سدرہ کلثوم‘ محمد شہزاد کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا جبکہ ہیڈ کانسٹیبل قلب عباس‘ اعجاز اور حسن فیضان کو کانسٹیبل بنا دیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ بالا ایف آئی اے اہلکاران اور افسران کے خلاف یہ بھی الزامات تھے کہ انہوں نے انسانی سمگلنگ کرتے ہوئے لوگوں کو بیرون ملک بھجوایا تھا جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی۔