پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے جعلی واٹس ایپ پیغامات پر وارننگ جاری کر دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے جعلی واٹس ایپ پیغامات پر وارننگ جاری کر دی واٹس ایپ کے آفیشل لوگو کا استعمال کرکے دھوکہ دہی کا انکشاف، پی ٹی اے نے جعلی واٹس ایپ پیغامات پر وارننگ جاری کر دی ہے پی ٹی اے نے بیان میں کہا ہے کہ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات مشتبہ لنکس پر مشتمل ہوتے ہیں پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو پالیسی خلاف وٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا کہا جاتا ہے، صارفین کو سیکیورٹی تصدیق کیلئے جعلی لنکس پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے، مشکوک پیغامات مقامی اور بین الاقوامی نمبروں سے بھیجے جا رہے ہیں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجے جاتے، صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، مشتبہ پیغامات سے ڈیٹا چوری اور اکاؤنٹ ہیکنگ کا خطرہ ہے۔

پی ٹی اے نے عوام کو مشکوک نمبروں کو فوراً بلاک کرنے کی ہدایت کردی۔ واٹس ایپ پر مشکوک پیغام رپورٹ کرنے کے لیے رہنمائی جاری کردی گئی پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین واٹس ایپ ہیلپ سینٹر سے رہنمائی حاصل کریں پی ٹی اے کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی کے لیے محتاط رہنے پر زور دیا گیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عوام کو واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں۔