علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک کے چاروں صوبوں، شمالی علاقہ جات، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیرمیں قائم اپنے علاقائی دفاتر اور ماڈل سٹڈی سینٹرز میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز کرکے ہزاروں پھل دار اور پھولدار پودے لگادئیے۔ڈائریکٹر ریجنل سروسز(ڈی آر ایس)،ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق علاقائی ناظمین کو طلباء و طالبات، اساتذہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کو پودے لگانے کے عمل میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے یونیورسٹی کے مین کیمپس میں موسم بہار کی شجرکاری کی افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ریجنل سروسز کو ملک گیر سطح پر شجر کاری مہم شروع کرنے،ریجنل دفاتر اور ماڈل سٹڈی سینٹرز میں پودے لگانے کی ہدایت کی تھی۔ڈاکٹر ضیاء القیوم کا کہنا ہے کہ پلانٹ فار پاکستان ایک قومی منصوبہ ہے اور ہم میں سے ہر ایک نے اپنے حصے کا پودا لگاکر اس منصوبے کو کامیاب بنانا ہے۔
وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید بتایا کہ ملک بھر میں شجرکاری مہم کا مقصد آئندہ نسلوں کو ایک صحتمند اور آلودگی سے پاک پاکستان کا تحفہ دیناہے۔ڈی آر ایس نے کہا کہطلباء و طالبات کو عزیز و اقارب اور بزرگوں کے نام پر ایک ایک پودن لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">