شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں نیب گواہ کا بیان جاری رہا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود، شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ ،نیب گواہان نصیر بشیر اور محمد علی کے علاوہ دیگر عدالت پیش ہوئے،وکیل صفائی بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب گواہ نصیر بشیر پر جرح کی جس کے بعد عدالت نے نیب گواہ منیجر ایس ایس جی سی محمد علی کا بیان قلمبند کیا اور سماعت12 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔