اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)شنگھائی میں ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس کے موقع پر، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے نیپال کے وزیر پرتھوی سبھا گرونگ کی ملاقات دونوں وزراء کی ملاقات میں خطے میں ڈیجیٹل تعاون اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا گیا پاکستان اور نیپال نے ابھرتی ٹیکنالوجیز، علاقائی رابطوں اور استعداد کار بڑھانے پر اتفاق کیا دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار اور مربوط ڈیجیٹل نظام کے قیام کی حمایت کی .
