اسلام آ باد (سپیشل رپورٹر)کلکر یٹ آف کسٹم اسلام آباد کے کلکٹر کے حکم پر ٹیکسلا میں ٹائر گوداموں پر انٹی سمگلنگ سکواڈ کے چھاپے تین کروڑ روپے مالیت کے ٹائر برآمد سمگلروں نے مزاحمت کرتے ہوئےکسٹم حکام پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس طلب کر لی گئی سمگلر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کسٹم حکام نے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کروا دیا ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں اینٹی سمگلنگ سکواڈ اسلام آباد میں ٹیکسلا کے گوداموں میں جہاں بتایا گیا تھا کہ کروڑوں روپے مالیت کے ٹائر ہیں جو سمگل کر کے لائے گئے ہیں جس پر اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے رات گئے چھاپے مارے تو سمگلروں نے کسٹم پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس طلب کر لی گئی.
پولیس ،سمگلروں اور کسٹم حکام کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا کسٹم حکام کے مطابق چند گولیاں گاڑیوں کو لگی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔کسٹم حکام نے چھاپے کے دوران تین کروڑ روپے مالیت کے 469غیرملکی ٹائر برآمد کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا۔کلکٹر کسٹم نے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے اہم کامیابی قرار دیا ہے ۔انھوں نے کیپیٹل نیوز پوائنٹ سے گفتگو میں کہا کہ سمگلروں کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔واقعے کے خلاف نامعلوم سمگلروں کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔