اسلام آباد کسٹمز ڈیپارٹمنٹ میں سگریٹ اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر ) کلیکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ کی مبینہ ملی بھگت لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ سے بھری گاڑیاں برآمد ایک گاڑی سے ساڑھے چار سو سگریٹ کی برآمدگی ڈال کر باقی سگریٹ پینے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق کلیکٹیٹ آف کسٹم اسلام آبادکے کلیکٹر کی ہدایت پر اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی سمگلنگ سکواڈ کے انسپیکٹر راجہ طارق نے ایک گاڑی کی اطلاع ملی کہ جس میں سگریٹ سمگل کیے جا رہے ہیں جس پر مذکورہ اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے گاڑی کا پیچھا کر کے گاڑی پکڑ لی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم اور سمگلر کے درمیان معاملات کے لیے کوششیں جاری رہیں تاہم بعد ازاں اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے ساڑھےچار سو سگرٹ کی برآمدگی ڈال کر گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے ملزم مبینہ طور پر چھوڑ دیا .

اس حوالے سے جب انسپیکٹر راجہ طارق سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے سگریٹ تو پکڑے ہیں لیکن میرا ایسا کوئی معاملہ نہیں تا ہم انسپیکٹر عباسی کے معاملات کے بارے میں مجھے پتہ چلا ہے کہ سگریٹ اس نے پکڑے تھے اور کیپیٹل نیوز پوائنٹ کو کسٹم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے ایک کسٹم انسپیکٹر کی خلاف اعلی افسران کو ایک شکایت بھی ملی ہے جس پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں