قومی شپنگ فلیٹ میں توسیع، مقامی صنعتوں کے لیے نئی راہیں کھولے گی.وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت قومی شپنگ فلیٹ کی توسیع پر اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے قومی شپنگ کارپوریشن کے ساتھ مالی تعاون کے معاہدے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہ آئندہ تین سالوں میں قومی شپنگ فلیٹ میں 600 فیصد اضافہ متوقع ھےدونوں پورٹس قومی فلیٹ کی توسیع میں مالی معاونت کریں گی ملکی شپنگ کو خودکفیل بنانے کی جانب اہم پیش رفت ھے فلیٹ میں نئے جہاز شامل کرنے سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی فلیٹ توسیع سے قومی معیشت اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا جدید جہاز عالمی معیار اور ماحول دوستی کو یقینی بنائیں گے
منصوبہ وزیراعظم کے میری ٹائم وژن کے تحت آگے بڑھ رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ قومی شپنگ فلیٹ میں توسیع، مقامی صنعتوں کے لیے نئی راہیں کھولے گی ملکی بحری شعبے کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنائیں گےشفافیت اور میرین سیکٹر کی جدیدیت پر یقین رکھتے ھیں.