اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار وغیرہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں دلائل جاری رہے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلاء عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت شریک ملزم کے وکیل حشمت علی نے اپنے مزید دلائل دیے،عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 13اپریل تک ملتوی کر دی۔آئندہ سماعت پر ایڈوکیٹ قاضی مصباح اپنے حتمی دلائل دینگے، شریک ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریفرنس کو دوبارہ چیلنج کر رکھا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">