القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزمان کی تین میں سے ایک جائیداد نیلام، باقی دو پر کوئی بولی نہ لگی

اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر)بانی پی ٹی آئی ،القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان کی تین میں سے ایک جائیداد نیلام کردی گئی القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرح گوگی بھی شامل موہڑہ نوربنی گالا میں چارسو پانچ کنال زرعی اراضی فی کنال چونتیس لاکھ بیس ہزار میں نیلام کلب روڈ کے سولہ کنال کے موٹل کے پلاٹ اور دو سواڑتالیس کنال زرعی زمین کی بولی میں کسی نے حصہ نہیں لیا اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ عزیر علی خان اور دیگر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں نیلامی ہوئی نیلامی کا وقت صبح گیارہ بجے مقرر تھا لیکن آکشن کمیٹی پانچ بجکر انتالیس منٹ پر پہنچی،پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف نیب ریفرنس پر جائیداد نیلامی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے.

اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کی جانب سے نیلامی کا اشتہار جاری کردیا گیا تھا جب کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بنی گالہ رہائش گاہ کی مبینہ نیلامی کی خبر سامنے آئی ہے،جس کے مطابق نیلامی نیب ریفرنس میں بمقام یونین کونسل بہارہ کہو ہوگی، نیلامی میں عمران خان کی موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا،نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، اشتہار کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والے افراد 50 لاکھ روپے کا پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام جمع کرائے گے، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کر سکتا ہے.

اشتہار میں کہا تھا کہ متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا،تاہم رپورٹ کے مطابق تاحال نیلامی میں حصہ لینے کے لیے کوئی بھی شخص نا پہنچا،لیکن آکشن کمیٹی پانچ بجکر انتالیس منٹ پر پہنچی،بانی پی ٹی آئی ،القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان کی تین میں سے ایک جائیداد نیلام کردی گئی.