قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی محمد حنیف عباسی

اسلام آبا د (سٹاف رپورٹر)قومی اقلیتی دن پر وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کا اِہم پیغام اقلیتی دن — پاکستان کے ہر شہری کا برابر کا حق، برابر کا وقار ہے . وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ قائداعظمؒ نے 11 اگست 1947 میں دستور ساز اسمبلی سے تاریخی خطاب میں تمام شہریوں کو مذہبی آزادی، مساوات اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی تھی پاکستان کی ترقی میں عیسائی، ہندو، سکھ، پارسی، کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہےپاکستان میں ہر شہری کو برابر کا حق اور مکمل تحفظ حاصل ہے بین المذاہب ہم آہنگی ہی قومی یکجہتی کی ضمانت ہےحکومت پاکستان اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع دے رہی ہے پاکستان کی اصل طاقت اس کا تنوع اور عوام کی باہمی محبت ہے قومی اقلیتی دن — پاکستان کے آئین کی روح اور قائداعظم کے خواب کی یاد دہانی ہےحکومت پاکستان اقلیتی ملازمین کے لیے تربیت، ترقی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے اقلیتی ملازمین ملک کی خدمت کا روشن باب ہیں پاکستان ریلوے میں سب کو یکساں عزت، مواقع اور تحفظ حاصل ہے پاکستان ریلوے — مسافت ہی نہیں، دلوں کا بھی فاصلہ کم کرتا ہے
مذہب سے بالاتر ہوکر سب کا ساتھ، سب کی ترقی — یہی پاکستان کی فلاح ہےتنوع میں اتحاد — یہی پاکستان کی اصل طاقت ہےقومی اقلیتی دن پر وزیر ریلوے کا عہد: قائداعظم کے وژن کو حقیقت بنائیں گے.