اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ نہیں چھیڑی، ہم نے ہمیشہ امن کے بارے میں بات کی اور دنیا میں بھی اسی مؤقف کو پیش کیا۔میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ چھیڑی گئی تو بھٹائی کی دھرتی سے بتاتا ہوں ہم نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔بھٹ شاہ میں شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر بھارت کو جواب دیا جبکہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھو دریا نا صرف اس دھرتی، اس ملک کیلئے پانی کا ایک اہم ذریعے ہے بلکہ یہ ہماری ہزاروں سالہ تاریخ کا بھی اہم حصہ ہے، اور جب مودی یا بھارت سندھو پر حملے کا اعلان کرتے ہیں تو وہ ہماری تاریخ، تہذیب اور ثقافت پر حملے کا اعلان کرتے ہیں بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں جاکر سندھو پر مودی کے حملے کے بارے میں آگاہ کیا، بھارت سے حالیہ جنگ سے قبل میں نے سندھو کے کنارے کھڑے ہوکر کہا تھا اور ملک کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میں مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرونگا اور ہم نے پاکستان کے بارے میں مودی کے جھوٹوں سے دنیا کو آگاہ کیا اور مودی کو بے نقاب کیا بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے جنگ نہیں چھیڑی، ہم نے ہمیشہ امن کے بارے میں بات کی اور دنیا میں بھی اسی مؤقف کو پیش کیا۔میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ چھیڑی گئی تو بھٹائی کی دھرتی سے بتاتا ہوں ہم نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔ اگر بھارت سندھو پر حملے کا سوچے گا تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام مودی کا مقابلہ کریں گے۔