پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، 16 اگست کو عوام کو ریلیف ملنے کی امید

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 2019 کے ریٹ پر آگئی حکومت کی جانب سے شہریوں کو 16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔گزشتہ 11 روز میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 71.70 ڈالر سے کم ہوکر.65.98 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔اسی طرح گزشتہ 11 دنوں میں امریکی خام تیل 5 ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہوکر 63.48 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ 2019 میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق پٹرول کی فی لِٹر قیمت 97 روپے سے زائد تھی اس کو بڑھا کر 105 روپے 68 روپے کر دی گئی تھی اب پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے حکومت عوام کو اب کیا ریلف دیتی ہے سولہ اگست کو پتہ چلے گا۔