اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت میں زیر سماعت سرکاری اشتہارات میں خورد برد کے نیب ریفرنس میں ملزم سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب ریفرنس چیلنج کر دیا۔ نیب ریفرنس کیخلاف ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ نیب نے بے بنیاد اور جھوٹا ریفرنس بنایا، احتساب عدالت نیب ریفرنس میں بری کرے، ریفرنس میں مزید کاروائی عدالت کے قیمتی وقت کا ضیاع ہوگا۔واضع رہے کہ یوسف رضا گیلانی پر یونیورسل سروسز فنڈز کے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">